نائیجر میں بوکوحرام کے حملے میں 18افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ جنگجوﺅں نے 100گھروں کو نذرآتش کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بدھ کو رات گئے جنوب مشرقی گاﺅں کو نشانہ بنایا گیا، حملہ آوروں نے کھلے عام ہتھیاروں کا استعمال کیا اور 100سے زائد گھروں کو نذرآتش کر دیا ۔
شدت پسندوں کی
جانب سے کی جانے والی اس کارروائی میں 18افراد ہلاک جبکہ 11شدید زخمی ہوگئے۔
اقوام متحدہ کے مطابق رواں برس فروری سے لے کر اب تک جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین 50مرتبہ لڑائی ہوچکی ہے، جبکہ خوف وہراس کے باعث 150اسکول بھی بند کیے جاچکے ہیں، جس کی وجہ سے 12ہزار یا اس سے زائد افراد متاثر ہورہے ہیں۔